ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جادھو تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں: وی کے سنگھ

جادھو تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں: وی کے سنگھ

Sun, 16 Apr 2017 11:23:01    S.O. News Service

نئی دہلی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر مملکت برائے امورِخارجہ وی کے سنگھ نے آج کہاکہ پاکستان کے13 بارانکارکرنے کے باوجود حکومت ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جادھو تک سفارتی رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہندوستان نے13 بار اس کے لئے کوشش کی، ہم جادھو تک پہنچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سنگھ نے دہرایا کہ جادھو کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا۔پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے گزشتہ 10 اپریل کو بند کمرے میں کی گئی سماعت میں جادھو کو موت کی سزا سنائی، انہیں مبینہ طور پر ہنگامہ خیز علاقے بلوچستان اور کراچی میں جاسوسی اور ودہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لئے یہ سزا دی گئی۔ویانا معاہدے کے مطابق کسی دوسرے ملک کے شہری کو قیدی بنانے والے ملک کے لئے اس ملک کے سفارت خانے کے حکام کو قیدی تک پہنچ بنانے کی منظوری دینا ضروری ہے۔ہندوستان نے کل کہا تھا کہ وہ موت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرے گا اور ساتھ ہی اس نے پاکستان سے چارج شیٹ اور فوجی عدالت کے موت کی سزا کے فیصلے کی تصدیق کی کاپی مانگی اور جادھو تک سفارتی رسائی فراہم کرنے کو کہا۔سنگھ نے کشمیر میں نوجوانوں کی طرف سے سی آر پی ایف جوانوں کو پریشان کرنے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ نہ تو میں اس طرح کی ویڈیو دیکھتا ہوں اور نہ ہی زمینی حقیقت جانے بغیران پرتبصرہ کرتا ہوں۔


Share: